Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وینا ملک کوسابق شوہرانے ہرجانے کا نوٹس دیدیا

قومی نیوز هفته 14 نومبر 2020
وینا ملک کوسابق شوہرانے ہرجانے کا نوٹس دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

اسد خٹک نے گزشتہ روز ٹوئٹرپروینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان اسمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت ا?گیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔

اسد خٹک نے سلسلہ وارٹوئٹس میں کہا بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں۔ جس اذیت سے میں گزررہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔اسد خٹک نے کہا بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی۔

کترینہ کیف نے دنیا میں جنت ڈھونڈ لی

میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہراتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں۔اسد خٹک نے مزید کہا وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکرمجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرارہوگئیںاوربچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان بھیج دیئے۔میرے دونوں بچے امریکی شہری ہیں۔

وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئیں، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہوگئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟اسد خٹک نے کہا کہ ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا، میرا کیریئر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی۔ لیکن انسان کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بچوں کی شناختی دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایف ا?ئی اے پاکستان سمیت دیگر اداروں سے درخواست کی کہ وینا ملک کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اورمیرے بچوں ابرام اور امل کو بازیاب کرایا جائے۔ جو کہ امریکی شہری ہیں تاہم انہیں غیرقانونی طورپردبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔

(63 بار دیکھا گیا)

تبصرے