Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

نمایاں اضافہ،زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

قومی نیوز جمعه 13 نومبر 2020
نمایاں اضافہ،زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

کراچی…. امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے50 کروڑ ڈالرز کے قرض کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر19ارب90کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق6نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر میں55کروڑ33لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

پاکستانی روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے لگا

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر55کروڑ79لاکھ ڈالرز اضافے سے 12ارب74کروڑ5لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر46لاکھ ڈالرز کمی سے 7ارب16کروڑ64لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔ گزشتہ ہفتے امریکا سے قرضے کی مد میں اسٹیٹ بینک کو 50کروڑ ڈالرز موصول ہوئے ۔

(50 بار دیکھا گیا)

تبصرے