Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

الاسکا میں بائیڈن کو شکست، ٹرمپ کے ووٹ بڑھ گئے

قومی نیوز جمعه 13 نومبر 2020
الاسکا میں بائیڈن کو شکست، ٹرمپ کے ووٹ بڑھ گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹ مد مقابل جو بائیڈن کو ریاست الاسکا میں شکست دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایڈیسن ریسرچ نامی ادارے نے صدر ٹرمپ کو فاتح قرار دے دیا ہے۔ جس کے بعد ان کے حاصلہ کردہ الیکٹورل ووٹس میں 3 ووٹوں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ یہی ادارہ اس سے قبل جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے چکا ہے اور اس کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار صدارت کے لیے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس اعلان کے چار دن بعد بھی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔

امریکا میں بڑے بحران کا اندیشہ

ریاست الاسکا کے تین الیکٹورل ووٹ ملنے کے بعد بھی امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی کیوں کہ جو بائیڈن کو حاصل برتری کہیں زیادہ ہے جس پر گنتی کے تین ووٹوں سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے انتخابات میں اپنی کام یابی اور نتائج میں دھاندلی کے دعوؤں کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں ںے پنسلوینیا میں بیلٹ پیپز کے ردوبدل کے حوالے سے امریکی اخبار کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا۔

(66 بار دیکھا گیا)

تبصرے