Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چینی 15 سے 20 روپے سستی ہوجائےگی

قومی نیوز هفته 07 نومبر 2020
چینی 15 سے 20 روپے سستی ہوجائےگی

اسلام آباد (قومی اخبار نیوز )وفاقی وزراءنے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابوپانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘درآ مدی چینی مارکیٹ میں آ چکی ہے جو پندرہ سے بیس روپے فی کلو سستی ہو گی‘ملک میں گندم کی قلت پیدانہیں ہونے دی جائے گی ‘جیسے جیسے درآ مدی گندم آ ئے گی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خوراک فخر امام‘وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گندم اور چینی کی قیمتوں میں کیلئے حکومتی اقدامات سے آ گاہ کیا۔سید فخر امام نے کہا گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کمی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی گندم اسٹاک کرلی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، لیکن اب درآ مدی گندم سے قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

بھارت جنوبی ایشیاءکا بیمار ملک بن گیا

نجی شعبہ نے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآ مد کی ہے‘مجموعی طور پر 18 لاکھ ٹن درآ مدی گندم جنوری تک ملک میں دستیاب ہو گی، ملک میں گندم کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی‘ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآ مدی چینی آ چکی ہے جس کی قیمت 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہو گی۔جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سرکاری ٹی وی کی نجکاری کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا یہ محض کسی کی خواہش ہوسکتی ہے جب کہ گندم اور چینی کی فراہمی حکومت کا کام ہے اور قیمتوں کا تعین صوبوں نے کرنا ہے۔

(92 بار دیکھا گیا)

تبصرے