Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 29 اکتوبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پٹرول پر لیوی میں خاموشی سے ایک روپے فی لیٹر اضافہ

قومی نیوز هفته 17 اکتوبر 2020
پٹرول پر لیوی میں خاموشی سے ایک روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد (قومی اخبارنیوز ) حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں ریلیف سے محروم کردیا،پٹرول پر لیوی میں خاموشی سے ایک روپے 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا،پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف سے محروم کردیا گیا

ذرائع کے مطابق حکومت نے آج سے پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے چودہ پیسے اضافے کا اطلاق کردیا ، پٹرول پر لیوی 27 روپے 32 پیسے سے بڑھاکر 28 روپے 46 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 30 روپے کی لیوی برقرار رہے گی،پٹرول کے فی لیٹر پر 15 روپے گیارہ پیسے اورہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 15 روپے 12 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے وصول کیا جارہا ہے، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف سے محروم کردیا گیا

انڈے اس لئے مہنگے ہوئے کیونکہ مرغیاں کرپٹ ہیں

ذرائع کے مطابق پٹرول کی اصل قیمت 51 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 50 روپے 39 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اصل قیمت 52 روپے پانچ پیسے سے کم ہوکر 51 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی،پٹرول پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر لیوی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 54 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی،ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں،حکومت نے گزشتہ روز سولہ سے اکتیس اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد ہوگئی، انڈہ، چکن، آ ٹا، چینی سمیت 25 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،پیاز، آ لو، لہسن دال چنا اور مسور سمیت 9 اشیاءکی قیمتیں نیچے آ ئیں، 17 کی قیمتوںمیں استحکام رہا، ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ 16 اکتوبر 2020ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 9.20 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.45 فیصد زائد رہی۔

(85 بار دیکھا گیا)

تبصرے