Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 29 اکتوبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کا روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک جمعه 02 اکتوبر 2020
پاکستان کا روس سے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دیدی۔

روس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ یہ گندم درآمد کی جائیگی۔ ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر لوکل سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دیدی۔

ای سی سی میں گندم اور چینی کی درآمد پر وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے جی ٹو جی کی بنیاد پر ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔

حکومتی سطح پر گندم کی درآمد میں یہ اہم پیشرفت ہے۔ کابینہ نے گندم درآمد کیلئے روس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ایم او یو کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی سی پی کے ذریعہ 15 لاکھ ٹن گندم جبکہ نجی شعبے کے ذریعہ 10 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی جائے گی۔

(94 بار دیکھا گیا)

تبصرے