Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 29 اکتوبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج

ویب ڈیسک هفته 26  ستمبر 2020
کے الیکٹرک کی  بدترین لوڈشیڈنگ پر شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج

کراچی (کرائم رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ پر شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اگر کے الیکٹرک کے خلاف کچھ نہیں کرسکتی ہے تو عوام کو ہی سمندر کے بیچ پھینک دے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی سب سے طاقتور نجی کمپنی کے الیکٹرک کی جانب سے پورے شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ جس کے باعث شہریوں کا نیند‘سکون غارت ہوچکا ہے کہ خلاف پی آئی ڈی سی‘گارڈن لکھپتی ہوٹل‘بلدیہ ٹاؤن میں مکین مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے اور کے الیکٹرک کے خلاف سڑک پر دھرنا دے دیا۔جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اس احتجاج پر کچھ نہیں ہو نے والا لیکن حکومت بعد میں یہ نہ کہے کہ عوام نے احتجاج تو کرنا تھا‘ مظاہرین کا کہنا تھا کس دھڑلے سے کے الیکٹرک نے شہریوں کے دن کے سکون کے ساتھ ساتھ رات کی نیند بھی حرام کی ہوئی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں، مظاہرین نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر کے الیکٹرک کے ساتھ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو عوام کو بھی بیچ سمندر میں پھنک دیں تاکہ قصہ ہی تمام ہوجائے دریں اثنا تمام متاثرہ علاقوں میں علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کرکے ٹریفک کی روانی کو بحال کروایا۔

(49 بار دیکھا گیا)

تبصرے