Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 29 اکتوبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جعلی مقابلے میں 3 کشمیری شہید کئے،بھارتی فوج کااعتراف

ویب ڈیسک هفته 19  ستمبر 2020
جعلی مقابلے میں 3 کشمیری شہید کئے،بھارتی فوج کااعتراف

سرینگر (ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے اہلکاروں کی جانب سے جعلی مقابلے میں تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا اعتراف کرلیا ہے، انڈین فوج کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اختیارات کا بے جا استعمال کیا۔ یہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بڑا اعتراف ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں پر اپنے ہنگامی اختیارات کے بے جا استعمال کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ مذکورہ تینوں نوجوانوں کو بھارتی فوج نے پاکستانی ظاہر کرکے 18 جولائی کو شہید کردیا تھا اور ایک سرحدی علاقے میں تینوں کو سپرد خاک کردیا گیا تھا۔ تاہم ان تینوں نوجوانوں کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ان کی تصاویر سے انہیں پہچان لیا اور بتایا کہ یہ تمام مزدور تھے۔ اس واقعے کے بعد سے وادی میں شدید غم وغصے کی لہر تھی جبکہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور شہریوں نے اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ جمعے کے روز بھارتی فوج کے ترجمان راجیش کالیا نے بتایا کہ دوران آپریشن فوجی اہلکاروں نے طاقت کا بے جا استعمال کیا اور فوجی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی۔ کالیا نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کیخلاف نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

(83 بار دیکھا گیا)

تبصرے