Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 20  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ڈاکوؤں کا نائٹ آپریشن،رات بھر لوٹ مار

ویب ڈیسک پیر 14  ستمبر 2020
ڈاکوؤں کا نائٹ آپریشن،رات بھر لوٹ مار

کراچی (کرائم رپورٹرO راؤعمران اشفاق) کورنگی صنعتی ایریا میں ڈاکو رات بھر لوٹ مار کرتے رہے 25افراد کو لوٹ لیا۔2شہریو ں کوگولی ماردی حسن اسکوئر کے قریب ڈاکوؤوں نے بیوی کے سامنے سکھ ڈاکٹر کو موبائل چھیننے میں مزاحمت پر گولی ماردی شارع نورجہاں میں ڈاکوؤوں نے شوروم لوٹ لیا لانڈھی‘گارڈن اورمچھر کالونی میں بھی ڈاکوؤوں کی فائرنگ سے3 افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کو رنگی صنعتی ایریا میں ڈاکو رات بھر لوٹ مار کرتے رہے چمڑا چورنگی سے ویٹا چورنگی تک ڈاکو وقفے وقفے سے لوٹ مار کرتے رہے علاقے کی گلیوں میں فیکٹریوں کے باہر بھی محنت کشوں سے لوٹ مار کی ڈاکو ؤں نے 25افراد کو لوٹ لیا کو رنگی چمرا چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ آصف ولد دلبر کو گولی ماردی اسی علاقے میں ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 24 سالہ شہباز ولد اسلم کو زخمی کردیا نیوٹاؤن کے علاقے حسن اسکوائرمشرق سینٹر کے قریب گلشن اقبالبلاک14نعمان آرکیڈ میں بہن کے گھر آنیوالے ڈاکٹر سریندر سنگھ ولد لال چندکو 2 موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے یرغمال بناکر موبائل فوں چھین لیا اور بیوی کے سامنے گولی مار کر زخمی کردیا ڈاکٹر فریئر کے علاقے میں رہائش پزیر ہے اور لانڈھی کے اسپتال میں ملازمت کرتا ہے ماڑی پور مچھر کالونی شرافی چوک کے قریب فائرنگ سے 19سالہ عثمان ولد عبدالرحمان زخمی شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ عبداللہ گوٹھ کے قریب ڈاکوؤوں نے مزاحمت پر فائرنگ رضوان اللہ کو زخمی کردیا گارڈن چڑیا گھر کے مین گیٹ پرزخمی سول اسپتال منتقل کیاگیا شارع نورجہاں کے علاقے میں واقع شوروم پر ڈاکوؤوں نے دھاوا بول کر وہاں موجود 14افرد کو یرغمال بناکر نقد رقم موبائل لوٹ لئے۔طارق روڈ اور بہادرآباد میں دستی بم سے لیس ہوکر گروہ کی شکل میں لوٹ مار کرنیوالا 6 رکنی گروہ پکڑاگیا شارع نورجہاں میں پولیس نے شادی لان پر چھاپہ درجنوں چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا بلدیہ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن فیروز آباد/بہادر آباد نے اسٹریٹ کرائم منشیات فروشی میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں ماضی میں مختلف جرائم و کرائم میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ملزمان عامر ولد قاسم‘ وحید ولد سرور‘ منیب عرف دانش ولد مطلوب‘ عابد ولد امین‘فیاض ولد نوازاور وسیم ولد گلزار سے 6 ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں اور ایک کلو گرام سے زائد چرس اور ایک رائفل گرنیڈ برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان گروہ کی شکل میں لوٹ مار اور منشیات فروشی کا کام کرتے ہیں ویسٹ زون پولیس کا سرجانی میں ماشاء ا اللہ لان پر چھاپہ درجنوں چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد 2 ملزمان گرفتارملزمان کے ساتھی سنی پکوان والا راحیل اور منور فرار ہوگئے ملزمان سرجانی میں چائنا کٹنگ کے ماسٹر مائنڈعدنان بادو کے قریبی ساتھی ہیں ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں بلدیہ پولیس نے حب ریور روڈ بلدیہ نمبر 2 سے موٹر سائیکل سوار منشیات فروش بابر کو گرفتارکرکے قبضے سے 11 کلو 200گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(60 بار دیکھا گیا)

تبصرے