Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 27  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،اموات 9 لاکھ 20 ہزار ہو گئیں

ویب ڈیسک اتوار 13  ستمبر 2020
دنیا میں کورونا  سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،اموات 9 لاکھ 20 ہزار ہو گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی موذی وبانے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 92 ہزار 285 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 20 ہزار 461 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 71 لاکھ 65 ہزار 668 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 890 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 0 کروڑ 6 لاکھ 6 ہزار 156 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔33 کروڑ سے زائد ا?بادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 97 ہزار 435 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 37 ہزار 336 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 21 ہزار 409 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 347 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 39 لاکھ 19 ہزار 492 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 11 ہزار 697 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 لاکھ 80 ہزار 153 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب 38 کروڑ سے زائد ا?بادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ا?گیا ہے، جہاں کورونا سے 77 ہزار 537 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 63 ہزار 930 ہو گئی۔

(41 بار دیکھا گیا)

تبصرے