Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 27  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عدالت کا عمران خان کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا آخری موقع

ویب ڈیسک اتوار 13  ستمبر 2020
عدالت کا عمران خان کے وکلا کو  دلائل پیش کرنے کا آخری موقع

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی طرف سے دائر ہرجانے کے مقدمہ میں وزیراعظم عمران خان کے وکلا کو آخری موقع دے دیا ہے۔ سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔لاہور کی سیشن کورٹ نے شہباز شریف کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر ہرجانے کے مقدمے کی سماعت کی۔سیشن کورٹ کے جج نے کہا کہ وزیراعظم کے وکلا کو آخری موقع دیا جارہا ہے کہ وہ ا?ئندہ سماعت پر دلائل دیں۔الیکشن سے قبل عمران خان نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاناما پر سمجھوتے کے لیے شہباز شریف نے ایک شخص کے ذریعے سے انہیں 10 ارب کی پیشکش کی تھی۔شہباز شریف نے عمران خان کے اس الزام کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کررکھا ہے، جس کی آج سماعت ہوئی۔ن لیگی صدر نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کر رکھی کہ وہ عمران خان کو 10ارب روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دے۔

(71 بار دیکھا گیا)

تبصرے