Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 27  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تباہ سڑکوں کی مرمت،کمشنر کراچی میدان میں آگئے

ویب ڈیسک اتوار 13  ستمبر 2020
تباہ سڑکوں کی مرمت،کمشنر کراچی میدان میں آگئے

کراچی(رپورٹO صابر علی)بارشوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی شہر کی سڑکوں کی مرمت کیلئے کمشنر کراچی سہیل راجپوت میدان میں آگئے۔ بارش کے نتیجے میں شہر کی سڑکیں تباہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کے ساتھ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چلائی جانے والی گاڑیاں بھی تباہ ہورہی ہیں۔کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں شہر کی تباہ ہونے والی سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور درستگی کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹرو پولیٹن کمشنر سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں جو اس وقت ضلعی بلدیات کے ایڈ منسٹریٹر بھی ہیں۔ کمشنر کراچی کو تفصیلی بریفنگ دی‘ کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ سڑکوں پر پڑ نے والے گڑھوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جارہا ہے‘ اجلاس میں 26 متاثرہ سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے کام کے منصوبو ں کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر کراچی نے ان سڑکوں کی مرمت کا کام جلذ از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے‘ جبکہ فوری نوعیت کے منصوبے تین روز میں مکمل کرکے ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی‘ کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ 194 سے زائد واٹر بورڈ کی جولائنیں دھنس گئیں تھیں۔ ان کی مرمت مکمل کرلی ہے‘ 90 سے زائد سڑکوں پر اب بھی کام جاری ہے‘ جو جلد مکمل کرلیا جائے گا‘ اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی‘ جو اس حوالے سے روزانہ کمشنر کو کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

(71 بار دیکھا گیا)

تبصرے