Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 26  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سچل میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو مارے گئے

ویب ڈیسک جمعه 11  ستمبر 2020
سچل میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو مارے گئے

کراچی ( کرائم رپورٹر )سچل کے علاقے شر گوٹھ میں لٹیروں نے مکینوں پر گولیاں جلادیں ایک شہری کو زخمی کردیا پولیس موقع پر پہنچی فائرنگ کے تبارلے میں دو ڈاکو ماردئے ںولیس نے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے سپرہائی وے پنجاب سوبراج سوسائٹی نزد شر گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو ہلاک کردیا اس دوران ایک شہری شاہ محمد ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا ِ ، پولیس نے زخمی اور ہلاک ملزمان کی لاشیں جناح اسپتال پہنچائی ، جہاں ایس ایچ اوہارون کورائی نے بتایا کہ شر گوٹھ میں ملزمان نے لوٹ مار کے دوران علاقے کے رہائشی شاہ محمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور لوٹ کر فرار ہورہے تھے علاقہ مکینوں نے ملزمان کو گھیر لیااس دوران ایک مکین نے 15مددگار پولیس کو اطلاع دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں ملزمان اور پولیس کے مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے ،ہلاک ملزمان کی شناخت عامر اور محمد سبحان کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد صادق آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل اور شاہ محمد کا موبائل فون برآمد کرلیا ، پولیس نے لاشیں سرد خانے منتقل کرکے مزید واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

(65 بار دیکھا گیا)

تبصرے