Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 26  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایک گھر سے تین جنازے، بہن بھائیوں کی تدفین ،کورنگی کی فضا سوگوار

ویب ڈیسک جمعه 11  ستمبر 2020
ایک گھر سے تین جنازے، بہن بھائیوں کی تدفین ،کورنگی کی فضا سوگوار

کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی روڈ پر قاتل واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے تینوں بہن بھائیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، علاقے کی فضا سوگوار، اہل علاقہ نے پولیس کو بھی واقعہ کا زمہ دار ٹھرایا، ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے، اہل علاقہ کا مطالبہ، تینوں میتوں کو انہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام ڈیفنس موڑنزدقیوم آباد اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے نمبرTTD.087 کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے تینوں بہن اور بھائیوں ذیشانِ ، حسنین اور 12 سالہ صراط مستقیم کی نماز جنازہ ادا واٹر بورڈ سوسائٹی گلشن اقبال میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہر آنکھ اشکبار تھی،متوفیان کو مقامی قبرستان میں آہو سسکیوں سے سپردخاک کردیا گیا ، جاں بحق ہونے والوں کے بھائی اور دیگر اہل محلہ نے واقعہ کے ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، اہل علاقہ نے حکمرانوں کو بھی واقعہ کا زمہ دار قرار دیا،بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

(90 بار دیکھا گیا)

تبصرے