Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 26  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی میں ڈینگی مچھر کی بہتات

ویب ڈیسک جمعه 11  ستمبر 2020
کراچی میں ڈینگی مچھر کی بہتات

کراچی(قومی اخبار نیوز) کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی مچھر کی بہتات کی وجہ سے رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 767 تک جاپہنچی۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کے مطابق 90 فیصد ڈینگی کے کیسز کراچی سے رپورٹ ہورہے ہیں، کراچی کے ضلع وسطی اور شرقی ڈینگی سے سب زیادہ متاثر ہیں، گزشتہ سال ڈینگی نے 46 افراد کی زندگیاں چھین لیں تھیں۔خیال رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا پانی تاحال جمع ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جبکہ وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خطرہ ہے۔

(52 بار دیکھا گیا)

تبصرے