Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اسرائیل کی پہلی پرواز دبئی پہنچ گئی

ویب ڈیسک منگل 01  ستمبر 2020
اسرائیل کی پہلی پرواز دبئی پہنچ گئی

دبئی: تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل کی کمرشل پرواز اعلیٰ حکام کو لے کر دبئی پہنچ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے مابین کمرشل پروازوں کا باقاعدہ ا?غاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز اعلیٰ اسرائیلی اور امریکی حکام کو لے کر دبئی پہنچی۔اس پہلی پرواز میں امریکی صدر کے داماد اور سینیئر مشیر جیراڈ کشنر، امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برین، اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر بن شبات دبئی پہنچے۔اس موقعے پر جیراڈ کشنر نے کہا کہ امارات اسرائیل معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرسکتا ہے۔ اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ 25 سال بعد مشرق وسطی میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(63 بار دیکھا گیا)

تبصرے