Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی بارشیں؛ حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، عروہ حسین

ویب ڈیسک هفته 29  اگست 2020
کراچی بارشیں؛ حکومت کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، عروہ حسین

اچی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے 90 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور کچے مکانات سے پوش علاقوں تک بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ مجموعی طور پر 23 ہلاکتیں ہوئیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ اس صورت حال نے سب ہی کو دل گرفتہ کردیا ہے۔

مشہور ماڈل اور اداکارہ عروہ حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربارشوں میں ہونے والی تباہی پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن کیا بحثیت شہری ہم نے کچھ کیا؟

عروہ حسین نے مزید لکھا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے ہمیں کم از کم اپنی کالونی یا محلے کے مسئلے کو ہی خود حل کرلینا چاہیئے تھا۔ ہم تو جگہ جگہ کچرا پھینکنے سے بھی باز نہیں آتے۔ حکومت کے پاس جادو چھڑی کی نہیں۔

عروہ حسین نے مشورہ دیا کہ عوام کو حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیئے، ہم میں سے کتنے مسئلے کے حل کے لیے عملاً میدان میں آئے؟ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا ۔ خود بھی کچھ سوچیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے علاوہ کیا کیا۔

(73 بار دیکھا گیا)

تبصرے