Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 27  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک بدھ 26  اگست 2020
دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ

نیویارک (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ 34 ہزار 249 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 17 ہزار 474 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 66 لاکھ 39 ہزار 75 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 690 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 63 لاکھ 77 ہزار 700 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 81 ہزار 117 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 15 ہزار 911 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 16 ہزار 280 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 483 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 32 لاکھ 18 ہزار 514 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 15 ہزار 451 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 27 ہزار 217 تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 58 ہزار 570 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار 942 ہو گئی۔

(72 بار دیکھا گیا)

تبصرے