Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 27  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کے باعث مہنگی بجلی مل رہی ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک اتوار 16  اگست 2020
ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کے باعث مہنگی بجلی مل رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد) نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی شہزاد قاسم نے کہا ہے کہ ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کے نتیجے میں مہنگی بجلی ملتی رہی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس نے بجلی معاہدوں کا جائزہ لیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے ماضی میں بجلی کی تقسیم اور سستی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی. سستی بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کی تقسیم کے نظام میں بھی اصلاحات لا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد قاسم نے کہا کہ نجی بجلی گھروں کی کارکردگی کا نیپرا جائزہ لے گی۔ ماضی کے معاہدوں کے نتیجے میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود بھی کمپنیوں سے پوری بجلی خریدنی ہوتی تھی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ٹیرف سے متعلق معاہدوں میں یکسانیت لانے میں وقت لگے گا۔

(112 بار دیکھا گیا)

تبصرے