Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 27  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا سے آ م کی برآ مدات متاثر ہوئیں

ویب ڈیسک جمعه 14  اگست 2020
کورونا سے آ م کی برآ مدات متاثر ہوئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آ م کی برآ مدات متاثر ہوئی ہے، اس کے باوجود رواں سال ابھی تک ایک لاکھ 20 ہزار ٹن آ م برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آ م پڑوسی ملکوں میں جارہے ہیں، جس میں ایران اور افغانستان شامل ہیں۔اسلام آ باد کے نجی شاپنگ مال میں مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں آ م کی پیداوار زیادہ ہے، اس سال آ م کی پیداوار زیادہ ہونے توقع ہے۔ آ م سے سفارتی تعلقات کو میٹھا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آ م کی ویلیو ایڈیشن اور اس کی برانڈنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

(113 بار دیکھا گیا)

تبصرے