Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 27  ستمبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مصباح الحق نے قوم سے حوصلہ افزائی کی اپیل کردی

ویب ڈیسک منگل 11  اگست 2020
مصباح الحق نے  قوم سے حوصلہ افزائی  کی اپیل کردی

اولڈ ٹریفورڈ(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے قوم سے حوصلہ افزائی کی اپیل کردی۔ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ناکامی پر مداحوں کی طرح ہم بھی دل شکستہ ہیں مگر اسے ہی کرکٹ کہتے ہیں، پی سی بی کی طرف سے جاری کی جانے والی تحریر میں انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست کے درمیان بہت معمولی سا فرق ہوتا ہے اور ہار کے بعد خود کو کوسنا بھی بہت آسان ہوتا ہے، مگر ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور میچ کے آخری سیشن کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس ٹیسٹ میچ گرفت برقرار رکھی۔مصباح الحق نے کہا کہ یقیناً ہمیں اپنے کھیل میں 10سے 15فیصد مزید بہتری لانے اور دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، مگر ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، مایوسی ضرور ہے مگر ہمیں اسے اپنے ذہنوں پر طاری نہیں رکھنا ورنہ واپسی مشکل ہوگی اور پلیئرز بھی بھروسہ ہے کہ وہ ابھی واپس آسکتے ہیں، قوم ہمیں سپورٹ کرے۔

(114 بار دیکھا گیا)

تبصرے