Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 24 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاک بھارت تناﺅ کرکٹ پر بھی بھاری

قومی نیوز جمعرات 30 جنوری 2020
پاک بھارت تناﺅ کرکٹ پر بھی بھاری

کراچی (قومی اخبار نیوز) سیاست کے بعد کرکٹ کے محاذ پر بھی پاکستان اور بھارت آمنے سامنے آگئے ‘ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت جبکہ آئی سی سی T20ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑگئی

اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری طورپر کوئی کرکٹ سیریز ہوسکے گی۔اس وقت کرکٹ میں دونوں ملکوں کی رقابت طول پکڑ گئی ہے۔

امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے دونوں روایتی حریفوں میں تناﺅ شدت اختیار کر گیا اور دونوں ملکوں سیاست کے بعد کرکٹ کی سیاست میں بھی آ منے سامنے آ گئے ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر شکوک و شبہات برقرار

سیاسی معاملات نے دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کو پوائنٹ آ ف نو ریٹرن پر پہنچا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ بدستور اپنے موقف پر قائم ہے ایشیا کپ کی میزبانی اسی کے پاس ہے۔2017میں آ ئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں جس طرح ہزیمت اٹھانا پڑی اسے بھارتی کپتان ویرات کوہلی آج بھی نہیں بھول سکے ہیں۔

بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی محاذ پر گذشتہ بارہ ماہ کے دوران ہونے والی لڑئی نے دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔کرکٹ سیاست پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کرکٹ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اسی صورتحال میں پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقادکھٹائی میں پڑگیا ہے ‘ پاکستان کو اس سال ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے لیکن دنیا کے سب سے امیر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی ضرور کرے لیکن بھارت پاکستان جاکر ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا

ٹورنامنٹ نیوٹرل وینیو شفٹ کیا جائے‘بھارت اسی صورت میں ٹورنامنٹ کھیلے گا اگریہ پاکستان سے باہر ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کہہ چکا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آ ئے گا تو پاکستان بھی اگلے سال بھارت میں ہونے والے آ ئی سی سی T20ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گا کیوں کہ ہمارے کھلاڑیوں کو بھی بھارت میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

نوجوان کھلاڑیوں نے عالمی نمبر ایک کو دھول چٹادی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش سے ڈیل نہیں کی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس فروری کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے اے سی سی کا یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہوگا۔

اے سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو میزبانی دینے کا فیصلہ آ ئندہ ماہ جلاس میں ہوگا۔پی سی بی نے دو وینیوز پر ایشیا کپ کرانے کا آ پشن کھلا رکھا ہے۔ ایشیا کپ کے لئے دوسرا وینیو ڈھاکا ہو سکتا ہے۔پی سی بی چیف ایگزیکٹیووسیم خان نے بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کو کسی ڈیل کا نتیجہ قرار دینے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دے کر انہیں دورہ پاکستان کے لیے راضی کیا تاہم وسیم خان نے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل اپنے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

(20060 بار دیکھا گیا)

تبصرے