عالمی بینک کا 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگانے کا مشورہ

عالمی بینک نے 50 ہزار روپے اور اس سے کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگانے کا مشورہ دے دیا۔

عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے جبکہ پرسنل انکم ٹیکس کا اسٹرکچر آسان بنایا جائے۔

عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں، ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لے کر وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑ زمیںنوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے، مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے جائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “عالمی بینک کا 50 ہزار روپے سے کم آمدن والوں پر بھی ٹیکس لگانے کا مشورہ

  1. Absolutely wrong decision. The first demand from the World Bank is to stop all additional facilities of MPA MNA up to grade 15, the second condition is that no tax is applied to the agriculture department, the third condition is to allow all government officials to take 660 cc cars. Yes, vehicles above 660 cc should be banned.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*