نگراں حکومت SBCAّ سدھار میں ناکام

بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم ماہرین اہم عہدوں پر موجود،نگراں حکومت کو لوٹ کھسوٹ کے کھلاڑیوں نے گھیر لیا

DG اسحق کھوسو کا ماضی الزامات سے آلودہ ہے اور AD ریحان الائچی وساھتی ان کے زیر سایہ پٹہ سسٹم چلار ہے ہیں
اسمیٹک کارروائیوں سے مال بنانے جارہا ہے ‘ ناجائز تعمیرات موجود ہیں’ ماضی میں بلز میں ہیر پھیر کی خبریں گردش میں ہیں

کراچی(رپورٹO اے آر ملک ) نگراں حکومت کی ایمانداری لوٹ کھسوٹ کے کھلاڑیوں کے ہتھے چڑھ گئی ‘ غلط اداکاری کے خاتمے کیلئے پٹہ سسٹم کے ماہرین سے عہدوں پر بٹھا دیئے گئے SBCA میں کچھ بھی نہ ملا۔ تفصیلات کے مطابق ایمانداری کی دعویدار نگراں حکومت نے SBCA میں سدھار کیلئے اسحاق کھوڑوں کو ڈائریکٹر جنرل بنایا مگر ان کا ماضی پٹہ سسٹم کے قیام وفروغ کیلئے کے الزامات سے آلودہ ہے ‘ SBCAمیں ان کے ٹیم کے AD ریحان الائچی ودیگر پر مشتمل ساتھی شامل ہیں۔ وزیر بلدیات مبین جمانی کو دھوکے میں رکھ کر کاسمیٹک کارروائیاں کرکے دھوکہ دے رہے ہیں۔ پہلے ناجائز تعمیرات کراکے لوٹ مچائی۔ اب گرانے کی دھمکیاں دے کر کھسوٹ رہے ہیں۔ لہٰذا صورتحال اس محاورے کے عین مطابق ہے کہ”جتھے دی کھوتی اتھے آن کھلوتی” یہ تمام لوگ پٹہ سسٹم کے پرانے کھلاڑی ہیں اور ہر حال میں بنانا جانتے ہیںماضی میں یہ لوگ بلوں کی ہیر پھیر سے بھی باز نہیں آئے۔ لہٰذا نگراں حکومت اور وزیر بلدیات کی بہتری کی خواہشات محض دیوانے کا خواب ہی رہتی نظر آتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*