کراچی میں کل 15 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا

    جاگیرداروں سے ٹیکس لیا جائے تو پیٹرول، بجلی کی قیمتیں آدھی ہوسکتی ہیں، حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جاگیر دار طبقے سے بھی ٹیکس لیا جائے تو پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں آدھی ہوسکتی ہیں۔

    ویڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں کل 15 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، امیر جماعت سراج الحق کی اپیل پر چاروں گورنر ہاؤسز پر دھرنے دیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کریں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے جدوجہد کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سمیت ماضی کی ہر حکومت نے قوم کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے قرضوں میں جکڑا۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف سے لیے گئے سارے قرضے ظالم اور کرپٹ حکمرانوں نے اپنی نااہلی اور کرپشن کی نذر کردیے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ کے چکر میں 25 کروڑ عوام کو ڈیفالٹ کردیا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جاگیردار طبقے نے پورے سال میں صرف 4 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ ملازمت پیشہ طبقے نے 264 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر جاگیردار طبقے سے بھی ٹیکس لیا جائے تو بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں آدھی ہوسکتی ہیں۔

    اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    *

    *
    *