وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے، شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم  شہباز شریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالشکور ایک با عمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*