Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا کے خوف سے گھروں میں قید شہری بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آگئے

ویب ڈیسک اتوار 28 جون 2020
کورونا کے خوف سے گھروں میں قید شہری بجلی  کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آگئے

کراچی(رپورٹO صابرعلی) کراچی کے شہریوں کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ ہے‘ لوگ کورونا وائرس کے خوف اور لاک ڈاؤن کے سبب گھروں میں قید ہیں۔ تاہم بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے سبب شہریوں کا گھروں میں رہنا مشکل بلکہ عذاب ہوگیا‘ اگر باہر نکلیں تو کورونا وائرس کا خوف اور لاک ڈاؤن توڑنے پر پولیس کے ظلم وستم کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ جبکہ اس وقت پورے ملک کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ پیٹرول کے نرخ میں حالیہ اضافہ ہے‘ کراچی,کے شہری اس وقت لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک کو ہدف تنقید‘بنائے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں‘ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کراچی سے مینڈیٹ حاصل کرنے اور کراچی کو اپنا کراچی کہنے والی جماعت کراچی کے شہریوں کے اس دیرینہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر دھرنا دینے اور احتجاج کرنے کے بجائے حکومت سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے صوبائی حکومت کے بجٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کی سیاست کررہی ہے‘ کراچی کے شہری منتظر ہیں کراچی کی دعویدار جماعت کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر دھرنا کب دے گی اور کراچی کے شہریوں سے اپنائیت اور اپنے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اپنا اتحاد ختم کرکے وفاقی وزارت سے استعفیٰ دے کر کراچی کے عوام کے ساتھ آواز سے آواز ملاتے ہوئے ان کے ساتھ کب کھڑی ہوگی اور پیٹرول کے نرخ میں اضافے سے جو لوگوں کی چینخیں نکل رہی ہیں ان کی داد رسی کیلئے کب آواز اٹھائیں گے۔

(395 بار دیکھا گیا)

تبصرے