Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی کرکٹرز اپنے سائے سے بھی ڈرنیلگے

ویب ڈیسک هفته 27 جون 2020
پاکستانی کرکٹرز اپنے سائے سے بھی ڈرنیلگے

کراچی: پاکستانی کرکٹرز اپنے سائے سے بھی ڈرنے لگے جب کہ لاہور میں بیشتر وقت کمروں میں تنہا گزر رہا ہے تاہم سب کو شدت سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے ا?نے کا انتظار ہے۔
10مثبت کورونا ٹیسٹ نے دیگر پاکستانی کرکٹرز کو بھی خوفزدہ کر دیا ہے، وہ اب حد سے زیادہ احتیاط کر رہے ہیں،پہلی جانچ میں کلیئر قرار پانے والے کھلاڑیوں کاگذشتہ روز ایک اور ٹیسٹ ہوا،اب وہ بے چینی سے نتائج سامنے ا?نے کا انتظار کر رہے ہیں، پی سی بی ہفتے کو اس حوالے سے اعلان کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ عموماً اسکواڈ جب یکجا ہو تو کھلاڑی رات گئے ایک دوسرے کے کمروں میں جا کر بات چیت کرتے ہیں، لفٹ یا ریسٹورینٹ میں سامنا ہونے پر ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے اورگلے لگتے ہیں، مگر اس بار ایسا کچھ نہیں ہے، گذشتہ روز بھی صرف ٹیسٹ، فوٹو شوٹ اور لیکچرز کیلیے پلیئرز کمروں سے باہر نکلے، بورڈ کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپنانے کا تو کہا گیا تھا مگر کھلاڑیوں کو اصل خوف بغیر علامات والے کورونا سے ہے، وہ نہیں چاہتے کہ کسی غلطی کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے محروم ہو جائیں۔
دوسری جانب جمعے کی صبح پلیئرز کا ای سی جی ٹیسٹ ہوگا، شام کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن ا?فیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) عثمان انوری قومی کرکٹرز کو دورۂ انگلینڈ میں مشکوک افراد سے دور رہنے کی ہدایت دیں گے، بائیوسیکیور ماحول میں پلیئرز تک ایسے افراد کی رسائی ا?سان نہیں ہوگی،پھر بھی انھیں فکسنگ سے بچنے کا سبق یاد دلایا جائے گا۔
ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہنے کی تاکید کریں گے، ا?ئی سی سی پہلے ہی خبردار کر چکی کہ بکیز سوشل میڈیا کے ذریعے کھلاڑیوں کو جال میں پھانس سکتے ہیں، سمیع برنی اس حوالے سے گائیڈ لائن سے ا?گاہ کریں گے

(30 بار دیکھا گیا)

تبصرے