Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر بھارتی میڈیا میوزک کمپنی پر برہم ہوگئے

ویب ڈیسک هفته 27 جون 2020
عاطف اسلم کا گانا ہٹانے پر بھارتی میڈیا میوزک کمپنی پر برہم ہوگئے

لاہور: پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب چینل سے ہٹانے پر بھارتی شہری سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج بن گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نیونرمن سینا کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا تیزی سے مقبول ہونے والا گانا ”کِنا سونا“ یوٹیوب چینل سے ہٹایا تھا اور انتہا پسند جماعت سے معافی بھی مانگی تھی۔
پاکستانی گلوکار کا گانا ہٹانے پر جہاں انتہا پسند ہندو خوش دکھائی دئیے وہیں عام بھارتی عوام کمپنی سے خفا ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کے حق میں ٹرینڈ شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا بھی عاطف اسلم کے خلاف نفرت پھیلانے میں انتہا پسند تنظیموں کی مہم میں پیش پیش ہے، کشمیر سے متعلق عاطف اسلم کے بیانات کو اچھال کر ان کے گانے پر پابندی لگوانے میں بھارتی میڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا۔

(394 بار دیکھا گیا)

تبصرے