Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ترک اداکارہ حلیمہ سلطان آزاد کشمیر کے حسن کی دلدادہ

ویب ڈیسک منگل 23 جون 2020
ترک اداکارہ حلیمہ سلطان آزاد کشمیر کے حسن کی دلدادہ

لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز قبل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجک نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا جسے بہت سراہا گیا تھا۔ اسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے متعلق جاننے میں بہت زیادہ دلچسپی ہے اور وہ اپنی دستاویزی فلم کے لیے دورہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈرامہ”ارطغرل غازی“، جسے ترک گیمز ا?ف تھرونز بھی کہا جاتا ہے، میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ اسریٰ بلجک نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹوشوٹ کروایا اور انٹرویو دیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ اسریٰ بلجک نہ صرف ترکی کی معروف اداکارہ ہیں بلکہ قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ وہ ایک دستاویزی فلم بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں اور اپنی فلم کے حوالے سے وہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔پاکستانی میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں اسریٰ بلجک کا کہنا تھا کہ انہوں نے فطرت کے حوالے سے دستاویزی پراجیکٹ لکھا ہے کہ کس طرح فطرت ہر طرح کے حالاتوں میں ہمیں ردعمل دیتی ہے

(773 بار دیکھا گیا)

تبصرے