Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کیساتھ دلچسپ وڈیو

ویب ڈیسک هفته 20 جون 2020
سرفراز احمد کی اپنے بیٹے  عبداللہ کیساتھ دلچسپ وڈیو

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ دلچسپ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے بیٹے عبداللہ کیساتھ تین سال قبل جیتی جانے والی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی یادیں تازہ کیں، فائنل میچ کے حوالے سے سرفراز احمد کے پوچھے جانے والے سوالات کے عبداللہ نے انتہائی مستعدی کے ساتھ جوابات دے کر سب کو حیران کردیا، ننھے عبداللہ کی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پربہت سراہا جارہا ہے۔واضح رہے کہ آج سے تین سال پہلے قبل18 جون 2017 کو لندن میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اپنے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 180 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔

(770 بار دیکھا گیا)

تبصرے