Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک اتوار 07 جون 2020
میری انسانی خدمات  کو سیاسی رنگ نہ دیا  جائے، شاہد آفریدی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے ساتھ بچوں کی تعلیم بھی مکمل کرواؤں گا۔

(1580 بار دیکھا گیا)

تبصرے