Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹائو، ال شارپٹن

ویب ڈیسک هفته 06 جون 2020
اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹائو، ال شارپٹن

انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے کہاہے کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاو،میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاو۔امریکا میں سفیدفام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل سیاہ فام شہری کی میت مینیاپلیس کی نارتھ سینٹرل یونیورسٹی لائی گئی تواحترام میں پولیس اہلکاروں نے بھی گھٹنے ٹیک دیے ۔تقریب سے ال شارپٹن نے انتہائی جذباتی خطاب کیا اور کہا کہ پولیس اہلکار نے گھٹنا فلائیڈ کی نہیں تمام سیاہ فاموں کی گردن پر رکھا تھا، انہوں نے کہا کہ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔یادگاری تقریب مین جیسی جیکسن،سینیٹر ایمی کلوبوچار اور گورنر ٹم والز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(2121 بار دیکھا گیا)

تبصرے