Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک پیر 01 جون 2020
شہروز سبزواری  اور صدف کنول رشتہ  ازدواج میں منسلک

کراچی (ویب ڈیسک)ماڈل صدف کنول اورادا کار شہروز سبزواری شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دونوں اداکاروں کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔ ماڈل صدف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ نوبیاہتا جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی اور اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ایکسپریس ٹریبیون نے جب اس حوالے سے شہروز سبزواری کے والد اور معروف اداکار بہروز سبزواری سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا نہ جانے لوگ کیوں یہ سوچتے ہیں کہ انھیں دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کا حق حاصل ہے۔واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے 2012 میں ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی پسند کی شادی کی تھی تاہم اختلافات کے باعث شہروز نے سائرہ کو رواں برس فروری میں طلاق دے دی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

(2419 بار دیکھا گیا)

تبصرے