Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوئی قربانی نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی، مریم نواز

ویب ڈیسک جمعه 29 مئی 2020
کوئی قربانی نواز شریف کی خدمت کی  راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی، مریم نواز

لاہور(قومی اخبار نیوز)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ انشاء اللہ آئندہ بنے گی۔پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے 22 برس مکمل ہونے پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ یوم تکبیر ہر سال نواز شریف کی اپنی مٹی سے وفا کی داستان سناتا ہے۔ وہ داستان جو وفاؤں سے شروع ہو کر جعلی سزاؤں پر ختم ہوتی ہے۔ مگر سلام ہے نواز شریف پر کہ کوئی مشکل اور کوئی قربانی نہ کبھی پہلے نواز شریف کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بنی اور نہ انشاء اللہ آئندہ بنے گی۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پوچھو اس دھرتی کی مٹی کے اِک اِک ذرے سے، اس کے دریاؤں میں بہتے پانیوں کی ایک ایک بوند سے کہ کون ہے جس نے اس چمن کو سنوارا ہے، اس کی سرحدوں کو اور آسمانوں کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ وہ کون ہے جو سب قربان کرکے بھی عہد ِوفا نبھارہا ہے اور نبھاتا رہے گا۔

(1859 بار دیکھا گیا)

تبصرے