Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

9270کورونا مریض صحتیاب ہوگئے، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک جمعرات 28 مئی 2020
9270کورونا مریض صحتیاب ہوگئے، مراد علی شاہ

کراچی (کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے2177 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 699 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوگئی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد 380 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔اس وقت 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 12 ہزار 836 مریض گھروں پر آئیسولیشن میں ہیں، 793 آئسولیشن سینٹر میں ہیں اور 927 مریض صوبہ کے دیگر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا کے 559 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کراچی کے ضلع وسطی میں 125، ضلع شرقی میں 174، ضلع غربی میں 78، کورنگی میں 50، ملیر میں 33 اور ضلع جنوبی میں 99 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق گھوٹکی 24، سکھر 11، لاڑکانہ 10، میر پور خاص 7، جیکب ا?باد میں کورونا کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بدین 6، حیدرآباد 5، جام شورو 3، شکار پور 4، خیرپور اور ٹھٹھہ میں دو دو کیسز آئے ہیں۔ اس کے علاوہ دادو، قمبر، شہید بے نظیر آباد اور ٹنڈو محمد خان میں سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں آج 755 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعدا د 9 ہزار 270 ہوگئی ہے۔۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ آپ کا تعاون ہی کورونا سے نجات کا ضامن ہے، دریں اثناترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت مریض کو زبردستی اسپتال منتقل کردیتی ہے، بعض عناصر کی طرف سے یہ غلط تاثر پھیلایا جارہا ہے۔بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کورونا کے مریضوں سے متعلق اہم ویڈیو بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خدانخواستہ کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اور اس میں علامات نہیں ہیں تو وہ خود کو اپنے گھر میں آئیسولیٹ کرے۔ کورونا مثبت آنے کے باوجود جس شخص میں علامات نہیں ہیں وہ اے کیٹگری میں آتا ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت نے ایس او پیز بھی جاری کررکھی ہیں۔ اس تاثر کو زائل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ شہری بلا خوف اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ شہری اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے سے مت گھبرائیں۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص میں کورونا علامات ہیں تو محکمہ صحت کی ہیلپ لائن سے رجوع کرے۔ محکمہ صحت کی ٹیم گھر آکر اس فرد کا مفت ٹیسٹ کریگی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کی ٹیم متعلقہ شخص کو گائیڈ کریگی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی دیکھ بھال کرسکے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا قطعی نہیں کہ حکومت زبردستی اسے استپال میں داخل کریگی، ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ شہری، حکومتی اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے گھبرائے بناء اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ اے کیٹگری والے کورونا مریض کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی جاتی۔ ایسے افراد خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرسکتے ہیں جس کے لئے حکومت انکی مدد کریگی۔

(1705 بار دیکھا گیا)

تبصرے