Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 04 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، مصباح الحق

ویب ڈیسک بدھ 27 مئی 2020
سرفراز احمد دورہ انگلینڈ  میں قومی اسکواڈ کا حصہ  ہوں گے، مصباح الحق

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد دورہ انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ایک انٹرویو میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے متبادل طلب کرنے کا موقع نہیں ہوگا اس لیے تمام منتخب کرکٹرز کو ٹور کے اختتام تک ساتھ رہنا ہوگا، اسی لیے 25 سے 27 تک کھلاڑی ساتھ لیکر جائیں گے اس لیے دو وکٹ کیپرز کی بھی ضرورت ہوگی تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی کو بھی میدان میں اتارسکیں۔مصباح الحق نے کہا کہ ظاہر ہے کہ سرفراز احمد بھی منتخب ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین فارم خراب ہونے کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھے ان کو وقفہ دیا کہ بھرپور تیاری کیلیے بہترین انداز میں کم بیک کرسکیں، بلا شبہ انہوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر بہت محنت کی ہے اور ہمارے پلان میں شامل ہیں۔

(2668 بار دیکھا گیا)

تبصرے