Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں دکھایا جانا چاہئے یا نہیں؟ پاکستانی فنکارآ منے سامنے

ویب ڈیسک جمعه 22 مئی 2020
’ارطغرل غازی‘ پاکستان  میں دکھایا جانا چاہئے یا نہیں؟  پاکستانی فنکارآ منے سامنے

کراچی(ویب ڈیسک) اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کے مقبول ترین ڈرامے ”دیریلش ارطغرل“ کو پاکستان میں ”ارطغرل غازی“ کے نام سے پیش کیا جارہا ہے تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار ڈراما نشر کرنے پرتقسیم ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر اسلامی تاریخ اور فتوحات پر مبنی ڈراماسیریل ”ارطغرل غازی“ پیش کیاجارہا ہے۔ ڈراما سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ہے اور ڈرامے کی کہانی تیرہویں صدی میں ترک مسلمانوں کی فتوحات کے گرد گھومتی ہے۔اس ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے پاکستان میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی اور یوٹیوب پر ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنارہا ہے۔ تاہم جہاں پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو پزیرائی مل رہی ہے وہیں کچھ فنکار اس ڈرامے کے خلاف بھی ہیں اور بڑھ چڑھ اس کی مخالفت میں بول رہے ہیں۔”ارطغرل غازی“ کو پی ٹی وی پر پیش کرنے کے خلاف شان نے سب سے پہلے آ واز اٹھاتے ہوئے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاشی بحران میں ہم بیرون ممالک کی چیزیں امپورٹ نہیں کرپارہے تو کیوں ثقافتی امپورٹ کھلی ہوئی ہے۔ پی ٹی وی کیوں بیرون ملک سے لایا گیا ڈراما دکھا رہا ہے۔ اپنی صلاحیت اور تاریخ پر یقین رکھیں۔ آ پ کی مثبت پالیسیوں کے ساتھ ہم پاکستان کو دنیا بھر میں پہچان دلاسکتے ہیں۔
’ارطغرل غازی

(821 بار دیکھا گیا)

تبصرے