Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سوداسلف اور ریسیپی اسکین کرکے ازخود کھانا بنانے والا اوون

ویب ڈیسک جمعه 22 مئی 2020
سوداسلف اور  ریسیپی اسکین کرکے ازخود کھانا  بنانے والا اوون

کراچی (ویب ڈیسک)ہر گھر میں کھانا پکانا روزانہ کا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ایک اسمارٹ اوون بنایا گیا ہے ہے جو کھانے کے اجزا اور اسے پکانے کی ترکیب اسکین کرتا ہے اور ازخود کھانا تیار کرتا ہے۔اسے ٹووالا اسمارٹ اوون کا نام دیا گیا ہے جس کے ساتھ تازہ کھانے کا واؤچر بھی آ تا ہے۔ اس کی بدولت گھر بیٹھے لذیذ اور صحت بخش کھانا آ سانی سے تیار کیا جاسکتا ہے۔ یہ اوون بالخصوص لاک ڈاؤن کے ماحول میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔یہ ایسے لوگوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں جو اچھا کھانا کھانے کے شوقین تو ہیں لیکن انہیں کھانا پکانے میں کوفت ہوتی ہے۔ یہ اون وائی فائی سے منسل ہے اور اس کی ایک ایپ بھی بنائی گئی ہے۔ اس کے لیے ڈلیوری کارڈ اور کچے اجزا کے ساتھ آ نے والا ایک کارڈ اوون کے پاس لے جاکر اسکین کیجئے جس کا ڈیٹا اوون پڑھ لے گا۔ اس کے بعد تمام اجزا شامل کرکے اس میں رکھ دیجئے اور آ رام سے بیٹھ جائیے کہ اوون ہی آ پ کا فرمانبردار باورچی ہے۔ اکثر ڈشوں کی تیاری میں مشکل سے اوسطاً 20 منٹ صرف ہوتے ہیں۔نہ صرف یہ بنی بنائی تراکیب کو اسکین کرکے کھانا بناسکتا ہے بلکہ یہ سودا سلف کے 650 سے زائد آ ئٹم کو اسکین کرکے اس سے مزیدار کھانے بھی پکاسکتا ہے۔ یہ امریکا میں برگر اور پیزا کے ریسیپی کو بہت اچھی طرح تیار کرتا ہے بلکہ بڑی ہوٹلوں کے اندازے میں ویسا ہی بناتا ہے جو آ پ کو بھی پسند ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک بہترین اختراع بھی ہے۔فی الحال اس کی قیمت 350 ڈالر کے لگ بھگ ہے لیکن مخصوص مدت کے لیے اس کی قیمت کم کرکے 232 ڈالر رکھ دی گئی ہے۔

(571 بار دیکھا گیا)

تبصرے