Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ارطغرل کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام پاکستان آنیکی خواہش

ویب ڈیسک بدھ 20 مئی 2020
ارطغرل کا پاکستانیوں   کیلئے محبت بھرا پیغام  پاکستان آنیکی خواہش

انقرہ(ویب ڈیسک) ڈراماسیریل ”دیریلش ارطغرل“ کے مرکزی اداکار انجن التان دوزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے ترکی سے پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔ترکی کا مقبول ترین ڈراما ”دیریلش ارطغرل“ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یکم رمضان المبارک سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر اردو میں ڈب کرکے ”ارطغرل غازی“ کے نام سے پیش کیاجارہا ہے۔ڈرامے کی بہترین کہانی، عمدہ اداکاری اور جاندار مکالموں نے پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے اور صرف چند ہی دنوں میں ارطغرل کے پاکستان میں لاکھوں مداح بن گئے ہیں۔ تاہم سب سے زیادہ جن اداکاروں کی تعریفیں ہورہی ہیں وہ ڈرامے کے مرکزی اداکار ارطغرل غازی (انجن التان دوزیاتن) اور ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسریٰ بلجک) ہیں۔پاکستانی تو ان دونوں کی اداکاری کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں کے سوشل میڈیا اکاؤٹنس پرمسلسل ان سے اپنی محبت کا ظہار کررہے ہیں۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ محبتوں کے اظہار کا یہ سلسلہ یک طرفہ ہے بلکہ ڈرامے کے کئی اداکاروں نے پاکستانیوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے ڈراما پسند کرنے پر شکریہ اداکیا ہے۔

(901 بار دیکھا گیا)

تبصرے