Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک آئے گا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک منگل 19 مئی 2020
پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون  کے وسط تک آئے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (قومی اخبار نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا دباؤ جون کے وسط تک آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج وزارت سائنس کی ایکسپرٹ کمیٹی نے 3 بنیادی نکات پر رائے دی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کا زیادہ دباؤ جون کے وسط تک آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی مدافعت (herd immunity) کا تصور انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کا مسئلہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے، رائے ہر شخص دے سکتا ہے میرے خیال میں وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی ہی مسئلہ کا حل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتیاط کے بغیر لاک ڈاؤن کھولا گیا تو بہت نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

(1022 بار دیکھا گیا)

تبصرے