Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا نے امریکہ اور روس میں تباہی پھیردی ،ریکارڈ تعداد میں ہلاکتیں

ویب ڈیسک پیر 18 مئی 2020
کورونا نے امریکہ اور روس میں تباہی پھیردی ،ریکارڈ تعداد میں ہلاکتیں

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں نوے ہزار سے بڑھ گئیں۔۔۔پندرہ لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔۔ روس دو لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پرآگیا۔۔ اسپین میں ستاسی۔۔ایران میں اکیاون مریض چل بسے۔۔ دنیا بھرمیں اموات تین لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہوگئیں۔۔کورونا نے مزید ہزاروں انسانوں کا شکار کرلیا۔۔تین لاکھ چودہ ہزار سے زائد زندگیاں نگلنے والے وائرس سے سینتالیس لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔۔ اٹھارہ لاکھ پچاس ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں۔۔امریکا میں صورتحال بدستور خراب ہے جہاں ہلاکتیں نوے ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔۔کیسز بھی پندرہ لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں۔۔روس میں مزید چورانوے اموات کے بعد ہلاکتیں چھبیس سو سے زائد ہوگئیں۔۔۔ روس دو لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ امریکا کیبعد دنیا میں دوسرے نمبر پرآگیا ہے۔۔برطانیہ میں سو سے زائد مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد چونتیس ہزار پانچ سو سے بڑھ گئی ہے۔۔اسپین میں ستاسی اموات ہوئیں۔۔اسپین میں دو ماہ میں پہلی بار اموات کی یومیہ تعداد سو سے کم رہی ہے۔۔ ایران میں بھی اکیاون مریض چل بسے۔۔ جس کیبعد مجموعی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔۔جنوبی کوریا میں کورونا کے پانچ نئے کیسز کے بعد اسکولوں کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔۔چین میں کورونا کے پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کیسز مقامی اور دو بیرون ملک سے آنے والوں میں سامنے آئے۔۔مصرنے عیدکے چھ تعطیلات کے دوران لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔۔قطر میں ماسک ناپہننے والوں کو تین سال قید یا پچپن ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا نے یکم جون سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔۔بھارت میں کیسز نوے ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔۔جہاں ایک دن میں ریکارڈ پانچ ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔۔ بھارت میں اب تک دو ہزار آٹھ سو سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

(1143 بار دیکھا گیا)

تبصرے