Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سندھ میں کورونا کے وار مزید تیز،مریضوں کی تعداد میں سب سے آگے

ویب ڈیسک پیر 18 مئی 2020
سندھ میں کورونا کے وار مزید تیز،مریضوں کی تعداد میں سب سے آگے

کراچی (قومی اخبار نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1352 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 41 ہزار 152 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 175 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 3 لاکھ 73 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 11 ہزار 341 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 41 ہزار 152 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سندھ میں 16 ہزار 377، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختون خوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 39 زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے سبب 888 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 305 اموات ہوئیں جب کہ سندھ میں 268، پنجاب میں 252، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ علاوہ ازیں 188 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دریں اثنا: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 451 وینٹیلیٹرز ہیں، ان میں سے 109 کوروناوائرس مریضوں کے لئے مخصوص کردیئے گئے ہیں جن میں سے صرف 31 مریض وینٹیلرز پر ہیں جس سے وینٹیلیٹرز کا 16 فیصد استعمال ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اسپتالوں اور کورونا وائرس کے مراکز کو تمام تر ضروری سامان سے آراستہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مہیا کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ آج کورونا وائرس سے9 افراد جان کی بازی ہار گئے اس طرح مجموعی اموات کی تعداد 277 ہوگئی ہے جبکہ 5034 مزید ٹیسٹ کیے جانے پر 787 نئے کیسز سامنے آئے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 5034 ٹیسٹ ہوئے جن میں 787 نئے کیس سامنے آئے جوکہ ٹیسٹوں کا 15.7فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اب تک 122894 ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 16377مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جو کل ٹیسٹوں کا 13.3 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج اس وائرس سے 9 مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے،اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والے متاثرہ مریضوں کی تعداد 277 تک جا پہنچی ہے جو مجموعی مریضوں کا 1.7 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 114 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ان میں سے 31 وینٹیلیٹر زپر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے سرکاری اسپتالوں میں 451 وینٹیلیٹرز ہیں، ان میں سے حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے 109 وینٹیلیٹر زمختص کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 109 میں سے صرف 31 کورنا وائرس کے مریضوں کے استعمال میں ہیں جوکہ وینٹیلیٹرز کا16 فیصد استعمال بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت11891مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 10485 گھر میں آئسولیشن میں ہیں، 838 اآئسولیشن مراکز میں اور 568 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 405 مزید مریضوں کی صحت یابی سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4209 ہوگئی ہے جو26 فیصد بنتی ہے

(989 بار دیکھا گیا)

تبصرے