Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے

ویب ڈیسک هفته 16 مئی 2020
شعیب اختر آئی سی سی  کے جانبدارانہ رویے  کیخلاف برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے۔سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا تھا کہ میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کو 3 باؤنسرز کرنے کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کردیتا۔اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ کردی، اس میں شہرہ آفاق باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کی 2 تصاویر شئیر کی گئی تھیں، ایک میں وہ نیچے دیکھتے جبکہ دوسری میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سابق پیسر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، لگتا ہے آئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔

(1071 بار دیکھا گیا)

تبصرے