Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

امریکا سمیت کئی ملکوں میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک بدھ 13 مئی 2020
امریکا سمیت کئی ملکوں میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کئی یورپی ممالک سمیت کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کی تباہ کاریاں پھر بڑھ رہی ہیں جبکہ امریکا میں بھی کورونا وائرس سے مزید 17 ہزار 500 نئے کیسز سامنے آگئے اور ایک دن میں 1150 جان کی بازی ہار گئے۔دنیا کے طاقتور ترین ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھتی ہی جارہی ہیں، جہاں 13 لاکھ 80 ہزار 235 افراد مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکا میں اموات کی تعداد 81 ہزار 634 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2 لاکھ 19ہزار 839 صحتیاب ہوچکے ہیں۔چین میں 2 دن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز بڑھنے کے بعد پھر بریک لگ گیا ہے، 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔جنوبی کوریا میں لاک ڈاون میں نرمی سے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے، چند دنوں میں نائٹ کلب سے جڑے 100 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔روسی صدارتی محل کے ترجمان دیمتری بیساکوف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، اس حوالے سے دیمتری بیساکوف نے بتایا کہ وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اپریل کے آخر میں روسی وزیر اعظم میخائیل میکاستین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔اس کے علاوہ روسی حکومت نے خاتون وزیر ثقافت اولجا لیابیموفا میں بھی کورونا کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 116 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 ہو چکی ہے۔پابندی نرم کرتے ہی جرمنی میں نئے کیسز جب فرانس میں یومیہ اموات بڑھ گئیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، مہلک وائرس کا 42 لاکھ 50ہزار سے زائد شکار ہوچکے ہیں جبکہ 15 لاکھ سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

(1387 بار دیکھا گیا)

تبصرے