Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا مریضوں کے علاج کی خاطر سکھ ڈاکٹروں نے اپنی داڑھی کی قربانی دیدی

ویب ڈیسک پیر 11 مئی 2020
کورونا مریضوں کے علاج کی خاطر سکھ ڈاکٹروں نے اپنی داڑھی کی قربانی دیدی

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی خاطر کینیڈا میں موجود دو سکھ ڈاکٹر بھائیوں نے اپنی داڑھی کی قربانی دے دی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کرنے والے دونوں سکھ ڈاکٹر بھائیوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ انہیں لمبی داڑھی کے سبب ماسک پہننے میں مشکلات کا سامنا تھا۔دارھی کی قربانی دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس نے ہمیں بہت دکھی کر دیا ہے ، یہ وہ چیز تھی جو ہماری شناخت کا حصہ رہی، اب خود کو آئینے میں دیکھتے ہیں تو صدمہ ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر بھائیوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن اس وقت ہمیں یہ کرنے کی ضرورت تھی۔ خیال رہے کہ کینیڈا میں موجود ڈاکٹر سنجیت سنگھ سلوجا فزیشن ہیں اور ان کے بھائی ڈاکٹر رنجیت سنگھ نیورو سرجن ہیں۔

(1643 بار دیکھا گیا)

تبصرے