Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

’مسٹرجیدی‘ کردار کے خالق اطہر شاہ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک پیر 11 مئی 2020
’مسٹرجیدی‘ کردار کے خالق اطہر شاہ انتقال کرگئے

کراچی(کلچرل رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویڑن کے معروف ڈرامہ نگار مزاحیہ شاعرو اداکار اطہر شاہ خان جیدی طویل علالت کے باعث گزشتہ روز صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اقصٰی گلشن اقبال میں اداکی گئی جبکہ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی

مرحوم کے اہلخانہ کے مطابق وہ طویل عرصے شوگر اور گردے کے مرض میں مبتلا تھے انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور 4 بیٹے چھوڑے ہیں،ڈرامہ سیریل ”انتظار فرمائیے“ میں جیدی کے کردار سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے اطہر شاہ خان نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کرنے کے بعد سیکنڈری تک پشاور میں زیر تعلیم رہے جبکہ کراچی کے اْردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا

اطہر شاہ خان جیدی کا شمار ٹیلی ویڑن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے، اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہاس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، بااَدب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں، سال 2001 میں اطہر شاہ خان جیدی کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان ٹیلی ویژن نے جب اپنی سلور جوبلی منائی تو اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈلسے نوازا

ان کے انتقال پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کو ہنسانے اور خوشیاں بانٹنے والے اطہر شاہ خان کی آواز آج بند ہو گئی اس کے ساتھ ہی زمانہ طنز و مزاح کے عظیم فن کار سے محروم ہو گیا جس کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا

آج کے دور میں اطہر شاہ خان جیسے فن کار کی زیادہ ضرورت ہے جب زمانے میں مختلف مسائل کی وجہ سے فرسٹریش پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے اطہر شاہ خان اداس و پریشان لوگوں کو خوش رکھنے کا فن جانتا تھا،افسوس ہے کہ جیدی ہم میں نہیں رہا، ان کے انتقال سے مزاح کا ایک باب بند ہو گیا،اللہ ان کے درجات بلند کرے اور جیدی کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

(1378 بار دیکھا گیا)

تبصرے