Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 04 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ملک میں 30194 افرادکورونا کے شکنجے میں آگئے، 650 اموات

ویب ڈیسک پیر 11 مئی 2020
ملک میں 30194 افرادکورونا کے شکنجے میں آگئے، 650 اموات

کراچی ( قومی اخبار نیوز)لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار 194 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباسے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 650 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 21 ہزار 442 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 84 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 ہزار 93 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 192 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 11 ہزار 480 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 189 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 509 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 234 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 935 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 24 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 641 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 5 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 430 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 86 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔ادھر دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 21 ہزار 783 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 80 ہزار 868 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 23 لاکھ 89 ہزار 471 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 47 ہزار 648 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 51 ہزار 444 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک میں کورونا

(76 بار دیکھا گیا)

تبصرے