Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک اتوار 10 مئی 2020
کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور 11 ہزار سے زائد مریضوں کے ساتھ پنجاب ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

ملک میں اب تک 639 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ آٹھ ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1991 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 21 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 23 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 10,771 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 93، خیبرپختونخوا 4,509، بلوچستان 1,935، اسلام آباد 641، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 430 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 234 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 180، پنجاب میں 192، بلوچستان 24، اسلام آباد 05 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 982 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 70 ہزار 25 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آج سے ملک بھر لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز ہو رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کھولنے کے پلان کے تحت محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(116 بار دیکھا گیا)

تبصرے