Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 03 جون 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

چھوٹی مارکٹیں کھولنے کی تیاریاں:تاجر آج تفصیلات جمع کرائینگے

ویب ڈیسک هفته 09 مئی 2020
چھوٹی مارکٹیں کھولنے کی تیاریاں:تاجر آج تفصیلات جمع کرائینگے

تاجروں کی جانب سے 9 مئی کو جمع کرائی جانے والی تفصیلات کی روشنی میں انہیں مختلف کيٹيگری میں تقسیم کیا جائے گا۔
تاجروں کو پیر 11 مئی سے دکانيں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس موقع پر تاجروں رہنماؤں کے صدر جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومتی ارکان سے ايک نکاتی ايجنڈے پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ايس او پيز کو حتمی شکل دينے کيلئے 2 دن ديئے ہيں۔ گھروں پر مرنے سے بہتر ہے جیل میں مرجائیں۔ ہم آہ و بکا کی نوبت پر آگئے ہیں اور مشکلات بہت زيادہ ہيں۔ کبھی وفاق تو کبھی سندھ حکومت تاجروں کو لالی پاپ دے دیتی ہے۔

اس موقع پر رضوان عرفان نے کہا کہ چھوٹی بڑی مارکيٹوں کا فرق ختم ہوناچاہيے، 2ماہ ہوگئے، مزيد برداشت نہيں کرسکتے، اب فيصلہ کيا ہے کہ سندھ بھر ميں پير سے کاروبار کھوليں گے۔ ہمارے پاس کاروبار کے صرف 15 دن باقی ہيں۔ مقدمات واپس لينے پر صوبائی حکومت کے مشکور ہيں۔ ہميں تمام سياسی جماعتوں کی حمايت حاصل ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں عتیق میر نے کہا کہ ہم حکومت کو مارکيٹوں کی فہرست بنا کرديں گے۔ فہرست کے حساب سے تجارتی مراکز کھولنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔ تاجروں پر بہت بڑی ذمہ داری آئی ہے کہ کرونا پھيلنے کا سبب نہ بنيں۔

(983 بار دیکھا گیا)

تبصرے